یووراج سنگھ اور روی شاستری کی بھی ارشد ندیم کو مبارکباد

یووراج سنگھ اور روی شاستری کی بھی ارشد ندیم کو مبارکباد

سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں
یووراج سنگھ اور روی شاستری کی بھی ارشد ندیم کو مبارکباد

Webdesk

|

9 Aug 2024

 نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹرز یووراج سنگھ اور روی شاستری نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں جبکہ روی شاستری کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کی اولمپکس فائنل میں دو بار 90 میٹر کی تھرو غیرمعمولی اور شاندار تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب پیرس اولمپکس میں ریکارڈ ساز پرفارمنس دیتے ہوئے ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے۔یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!