زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو شکست دیدی

زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 132رنز بنائے
زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو شکست دیدی

Webdesk

|

5 Dec 2024

زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر قومی ٹیم کا وائٹ واش کا خواب چکنا چور کردیا، البتہ گرین شرٹس نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر  132رنز بنائے۔  کپتان سلمان آغا 32، طیب طاہر 21، قاسم اکرم 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ عثمان خان 5 ، صاحبزادہ فرحان 4 ، عمیر  بن یوسف صفر پر آٹ ہوئے جبکہ عباس آفریدی نے 15 رنز  بنائے۔ عرفات منہاس 22 اور جہانداد خان 6 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

زمبابوے کے موزا ربانی نے 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔

میزبان  زمبابوے نے پاکستان کا 133 رنز کا ہدف  آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرتے فتح حاصل کرلی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!