شعیب جٹ کس مشکل میں صحافت کررہے ہیں؟

شعیب جٹ کس مشکل میں صحافت کررہے ہیں؟

شعیب جٹ کو بچوں کے اغوا، اہلیہ اور بیٹی کے ریپ اور قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف

Web Desk

|

18 Jan 2024

معروف اسپورٹس رپورٹر شعیب جٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ملنے والی آن لائن دھمکیوں کا سلسلہ اب مزید بڑھ گیا ہے۔

شعیب جٹ نے ڈائیلاگ پاکستان کے ساتھ گفتگو میں انکشاف کیا کہ مجھے پہلے واٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغامات اور کالز موصول ہوئیں پھر یہ سلسلہ سوشل میڈیا آئی ڈیز پر آیا جس میں میری اہلیہ اور بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں دیں گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے میرے بچوں کو اغوا اور مجھے قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں مگر یہ سلسلہ اب بہت زیادہ آگے تک بڑھ گیا ہے۔

شعیب جٹ کے مطابق وہ منگل کی دوپہر ساڑھے بارہ سے ایک کے درمیان اپنے گھر سے پیدل نکل کر جارہے تھے تو تھوڑی ہی دو فائیو اسٹیشن کے باہر موٹر سائیکل پر دو لڑکے آئے جنہوں نے موبائل چھینا اور پھر روک کر کہا کہ ’تمھیں جلد قتل کردیں گے‘۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے اس واقعے اور پہلے ملنے والی دھمکیوں سے متعلق ایف آئی اے اور پولیس کو آگاہ کردیا ہے مگر ابھی تک کوئی قانون کی گرفت میں نہیں آسکا ہے۔ شعیب جٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ان ساری باتوں سے اگر میں مرعوب ہوگیا تو پھر میری صحافت کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا اس لیے جس طرح میں کام کرتا ہوں وہ ہر حالات میں جاری رکھوں گا‘۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!