12 لاکھ روپے ٹپ، خاتون ویٹر کونوکری سے ہاتھ دھونے پڑ گئے
Webdesk
|
13 Mar 2024
آرکنساس: امریکا میں خاتون ویٹر کو مہمانوں سے 12 لاکھ روپے ٹپ وصول کرنے پر نوکری سے ہاتھ دھونے پڑ گئے۔
غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست آرکنساس کے ایک ریستوران ’اوون اینڈ ٹیپ‘ میں ویٹریس ریان برینڈٹ کو 40 سے زائد صارفین کے ایک گروپ کی جانب سے 4400 ڈالر (تقریباً 12 لاکھ پاکستانی روپے) کی ٹپ ملی تھی،جس پر اسے نوکری سے فارغ کردیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق صارفین نے ٹپ صرف ویٹریس ریان برینڈٹ اور اس کے شریک سرور کو دی تھی، ریسٹورنٹ منیجر نے اتنی بڑی رقم دیکھ کر خاتون ویٹر کوکہا کہ وہ رقم کو عملے میں برابر کی تقسیم کرے اور 20فیصد اپنے پاس رکھے۔
منیجر کے حکم کو ویٹریس نے ماننے سے صاف انکار کردیا، جس پر اسے نوکری سے فارغ کردیا گیااور رقم بھی نہیں دی گئی۔ جب ٹپ دینے والوں کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے ریستوران سے ٹپ کی رقم واپس کرنے کا کہا۔
ٹپ دینے والے گروپ نے ٹپ کی رقم کو دوبارہ خاتون ویٹر کے حوالے کردیا، رقم براہ راست اسے ریستوران کے احاطے سے باہر دی گئی۔
جبکہ اوون اینڈ ٹیپ ریسٹورنٹ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مہمانوں کے اس گروپ نے درخواست کی تھی کہ ان کی ٹپ دو مخصوص سرورز کو دی جائے لہٰذا ہم نے ان کی درخواست کو قبول کرلیا۔
Comments
0 comment