عدالت نے تھائی لینڈ کے وزیراعظم کوبرطرف کردیا
Webdesk
|
14 Aug 2024
بنکاک: تھائی لینڈ کی عدالت نے وزیراعظم سریتھا تھاویسین کو عہدے سے برطرف کر دیا۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق تھائی لینڈ کی ایک عدالت نے ماضی میں سزا یافتہ وکیل کو اپنی کابینہ میں وزیر بنانے پر وزیراعظم سریتھا تھاویسین کو سزا سناتے ہوئے عہدے سے برطرف کر دیا۔
عدالت نے فیصلے میں کہاکہ وزیر اعظم نے ایسے وکیل کوعہدہ دیا جس نے جیل کا وقت کابینہ میں گزارا اور وزیر اعظم نے جانتے ہوئے ایسے شخص کو مقرر کیا جس میں اخلاقی دیانت کا فقدان تھا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 9میں سے 5ججزنے تھائی وزیراعظم اورکابینہ کو برطرف کرنے کے حق میں ووٹ دیا، اپنی برطرفی پر ردعمل دیتے ہوئے سریتھا تھاوسین نے کہا کہ میں نے ایمانداری کے ساتھ اپنا کام بہترین طریقے سیکیا مگر عدالتی فیصلے کو قبول کرتاہوں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 67سالہ سریتھا تھاویسین ایک سال سے بھی کم عرصے تک تھائی لینڈ کے وزیراعظم رہے۔
تھاویسین گزشتہ 16سال میں تیسرے تھائی وزیراعظم ہیں جنہیں عدالت نے اپنے عہدے سے برطرف کیا ہے، ان سے پہلے بھی دو وزرائے اعظم کو تھائی لینڈ کی عدالت عہدے سے ہٹا چکی ہے۔
Comments
0 comment