عمان کی آئل، تیل اور گیس تنصیبات پر حملوں کی مذمت

عمان کی آئل، تیل اور گیس تنصیبات پر حملوں کی مذمت

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں
عمان کی آئل، تیل اور گیس تنصیبات پر حملوں کی مذمت

Webdesk

|

19 Mar 2026

عمان نے خلیجی ممالک میں توانائی کے اہم مراکز پر ہونے والے حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات خطے کے امن اور عالمی توانائی سپلائی کے لیے خطرہ ہیں۔

عمان کی وزارت خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر جاری بیان میں زور دیا گیا کہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کیا جائے اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے سے گریز کیا جائے۔

یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب ایران کی جانب سے قطر کے صنعتی علاقے راس لفان پر حملے کی خبریں سامنے آئیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔

ادھر متحدہ عرب امارات میں حبشان گیس فیلڈ سمیت بعض تنصیبات کو احتیاطاً بند کر دیا گیا، جبکہ سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنے مشرقی علاقوں اور دارالحکومت ریاض میں ممکنہ حملوں کو ناکام بنا دیا۔

عمان نے اپنے بیان میں کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں تاکہ مزید نقصان اور عدم استحکام سے بچا جا سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!