عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے، متعدد اہلکار زخمی
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب اسرائیل کے فلسطینیوں پر حملے کے بعد مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
Webdesk
|
6 Aug 2024
بغداد: عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی عہدیداروں نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ الاسد ایئربیس پر ہوا ہے۔
امریکی ایئربیس پر دو راکٹ فائر کیے گئے، واقعے کے دوران کئی امریکی اہلکار زخمی ہوئے ۔امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ بیس کے اہلکار حملے کے بعد ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب اسرائیل کے فلسطینیوں پر حملے کے بعد مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیل نے تہران میں حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کو شہید کردیا تھا جس کے بعد ایران نے اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔
Comments
0 comment