آئرلینڈ میں پہلی بار فلسطینی سفیر کی تقرری

آئرلینڈ میں پہلی بار فلسطینی سفیر کی تقرری

آئرلینڈ نے رواں سال کے آغاز پر فلسطین کو آزاد اور علیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کیا تھا
آئرلینڈ میں پہلی بار فلسطینی سفیر کی تقرری

Webdesk

|

6 Nov 2024

آئرلینڈ نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے بعد تاریخ میں پہلی بار فلسطینی سفیر کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سینئر وزراء نے تصدیق کی کہ جیلان وہبہ عبدالمجید آئرلینڈ میں فلسطین کی سفیر ہوں گی اور وہ اپنے ہیڈ آف مشن کے طور پر موجودہ عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گی۔

اس سے قبل آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں فلسطینی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی بربریت کے بعد رواں سال کے شروع میں آئرلینڈ نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا، جس کے بعد دونوں ممالک میں ستمبر میں رانی سفارتی تعلقات قائم ہوئے۔

واضح رہے کہ اسپین اور ناروے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرچکے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!