بھارت: لیڈی ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا اہلکار گرفتار
Webdesk
|
12 Aug 2024
کلکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ایک اسپتال میں پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹر کو ڈیوٹی کے دوران جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق خاتون ڈاکٹر کی لاش بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج سے منسلک سرکاری اسپتال کے سیمینار سے ملی تھی۔
پولیس کے مطابق لیڈی ڈاکٹر کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے جب کہ آنکھوں، منہ اور جسم کے نازک اعضاء سے خون بہہ رہا تھا۔
واقعے کے دو روز بعد پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا جو خود پولیس میں ایک رضاکار کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔
انویسٹی گیشن آفیسر نے بتایا کہ سنجو رائے نامی ملزم واردات کی اگلی صبح اپنے کپڑے دھونے گیا اور پھر شواہد مٹانے کے بعد سو گیا تھا۔
ادھر اسپتال میں جونیئر ڈاکٹرز نے ساتھی کے بہیمانہ قتل پر احتجاج کرتے ہوئے ڈیوٹی انجام دینے سے انکار کردیا۔
Comments
0 comment