بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے استعفیٰ دیدیا
جنرل الیکشن میں 292نشستیں حاصل کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی کا انتخابی اتحاد حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگیا
Webdesk
|
5 Jun 2024
نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انتخابی مراحل مکمل ہونے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ،جب کہ وہ ملک کے نئے وزیراعظم کی حیثیت سے 8 جون کو حلف اٹھائیں گے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنرل الیکشن میں 292نشستیں حاصل کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی کا انتخابی اتحاد حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگیا۔ ملک کے نئے وزیراعظم نریندر مودی ہوں گے۔
مودی مسلسل تیسری بار وزیراعظم کا حلف اٹھانے والے ہیںاور آنجہانی جواہر لال نہرو کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے رہنما بن جائیں گے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس اہم دن کے لیے 8 جون کی تاریخ طے کرلی گئی ہے۔
آئین کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے الیکشن کے نتائج کے بعد نریندر مودی نے نے ملکی صدر کو اپنا استعفی پیش کردیا۔ جسے بھارتی خاتون صدر دروپدی مرمو نے منظور کرلیا۔
Comments
0 comment