بنگلادیش، برطرف انٹیلی جنس چیف ملک سے فرار کی کوشش پر گرفتار
ضیا الاحسن کو رات تقریبا بارہ بجے ڈرامائی حالات میں گرفتار کیا گیا ہے۔
Webdesk
|
8 Aug 2024
ڈھاکا: بنگلادیش میں گزشتہ روز عہدے سے ہٹائے گئے انٹیلی جنس چیف میجر جنرل ضیا الاحسن کو ملک سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔
بنگلادیشی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ضیا الاحسن کو رات تقریبا بارہ بجے ڈرامائی حالات میں گرفتار کیا گیا ہے۔
شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذرائع نے بتایا کہ میجر جنرل ضیا الاحسن جس طیارے میں جارہے تھے اسے رن وے سے بورڈنگ برج تک واپس لے جایا گیا اور میجر جنرل ضیا الاحسن کو گرفتار کیا گیا۔
میجر جنرل ضیا الحسن کو گزشتہ روز ان کے عہدے سے برطرف کیا گیا تھا، وہ مستعفی وزیراعظم حسینہ واجد کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔
ضیا الاحسن نے 2022 سے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن مانیٹرنگ سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دی تھیں، اس سے قبل وہ اسی کمپنی کے ڈائریکٹر تھے۔
Comments
0 comment