بنگلادیش میں حالات انتہائی کشیدہ، فوج کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

بنگلادیش میں حالات انتہائی کشیدہ، فوج کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

حکومت نے ڈھاکا، چٹاگانگ سمیت مختلف شہروں میں کل صبح دس بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا
بنگلادیش میں حالات انتہائی کشیدہ، فوج کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

ویب ڈیسک

|

20 Jul 2024

ڈھاکا: بنگلادیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹے کے خلاف جاری احتجاج کے بعد حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں جس کے باعث حکومت نے فوج کی خدمات طلب کر کے کرفیو لگا دیا ہے۔

اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حکومت نے پولیس اور فوج کو امن و امان کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

حکومت نے ڈھاکا، چٹاگانگ سمیت مختلف شہروں میں کل صبح دس بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس میں توسیع ہوگی۔

پولیس نے حکم ملتے ہی مظاہرہ کرنے والوں کر سیدھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اموات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ اب تک مختلف علاقوں میں فائرنگ و دیگر پُرتشدد واقعات میں 123 سے زائد شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

پولیس سے جب حالات قابو میں نہ آسکے تو پھر سرحدی فورس کی حکومت نے خدمات حاصل کیں تاہم حالات جو کے توں رہے تو پھر فوج کو طلب کیا گیا۔ حکومت نے امن و امان کو برقرار رکھنے کیلیے ملک بھر میں انٹرنیٹ، موبائل اور بیرون ملک کال کی سروس معطل کردی ہے۔

اس کے علاوہ تمام بنگلادیشی میڈیا آؤٹ لیٹس کی ویب سائٹس اور چینل تک عوامی رسائی بھی ممکن نہیں ہورہی ہے۔

ملک کی کشیدہ صورتحال پر وزیراعظم حسینہ واجد نے بیرون ملک دورے منسوخ کردیے اور حکومت نے پیرتک ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب بنگلا دیشی سپریم کورٹ میں کوٹہ سسٹم بحالی کے خلاف سماعت کل ہوگی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!