برطانوی ارب پتی اور بیٹی سمندر میں ڈوب کر ہلاک، لاشیں کئی روز بعد ریسکیو

برطانوی ارب پتی اور بیٹی سمندر میں ڈوب کر ہلاک، لاشیں کئی روز بعد ریسکیو

حادثے میں 1 شخص ہلاک جبکہ 6 لاپتہ ہوئے تھے
برطانوی ارب پتی اور بیٹی سمندر میں ڈوب کر ہلاک، لاشیں کئی روز بعد ریسکیو

ویب ڈیسک

|

22 Aug 2024

اٹلی کے ساحل پر کشتی حادثے میں ڈوبنے والے مسافروں میں سے 2 کی لاشیں مل گئیں، ان میں سے ایک برطانیہ کے ٹیک ٹائیکون مائیک لنچ اور دوسری ان کی بیٹی کی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں 2 اور لاشوں کے موجود ہونے کی نشاندہی ہوئی ہے جبکہ باقی دو لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ لاپتہ افراد میں برطانوی مالیاتی کمپنی مورگن اسٹینلے انٹرنیشنل کا چیئرمین، امریکی وکیل اور ان کی بیویاں شامل ہیں۔

سسلی کے ساحلی علاقے میں لگژری یاچ ڈوبنے کا حادثہ پیر کو ہوا تھا، حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 6 لاپتہ ہوئے تھے جبکہ 15 کو بچالیا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!