برطانیہ کا پاکستان میں انسانی حقوق اور سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار

برطانیہ کا پاکستان میں انسانی حقوق اور سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار

برطانوی وزیر خارجہ نے عمران خان کی گرفتاری کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا
برطانیہ کا پاکستان میں انسانی حقوق اور سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار

ویب ڈیسک

|

16 Nov 2024

برطانیہ کے وزیر خارجہ، دولت مشترکہ، اور ترقی، ڈیوڈ لامے نے پاکستان میں انسانی حقوق اور سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اور برطانوی ا رکان پارلیمنٹ کے خط جواب دے دیا 

برطانوی وزیر خارجہ نے  رکن پارلیمنٹ کم جانسن کو خط لکھا ہے  کِم جانسن ایم پی کے خط کے جواب میں جو 16 اکتوبر کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری اور سیاسی حالات پر لکھا گیا تھا ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عدالتی  فیصلے ملک کا اندرونی معاملہ ہیں۔

برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانوی حکام نے پاکستانی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کریں۔ بنیادی انسانی حقوق کا احترام کریں، خاص طور پر منصفانہ ٹرائل اور انسانی سلوک کیا جاءے خط میں کہا گیا ہے کہ ڈیوڈ لامی نے فوجی عدالتوں کے ممکنہ استعمال پر تشویش ظاہر کی ان میں شفافیت اور آزاد نگرانی کا فقدان ہو سکتا ہے، جو بین الاقوامی معیارات کے مطابق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک آزاد عدلیہ جو ریاستی اداروں کو چیک اور بیلنس کرے جمہوریت کے لیے نہایت اہم ہے۔پاکستان کے لیے برطانیہ کے وزیر، فالکنر، جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے اور انسانی حقوق کے حوالے سے مزید بات چیت کریں گ اس ملاقات کے بعد فالکنر برطانوی اراکین پارلیمنٹ کوصورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات برقرار رکھنے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔عمران خان کی گرفتاری اور آزادی اظہار پر پابندیوں جیسے معاملات پر برطانوی حکام پاکستانی عوام کے لیے انصاف اور جمہوری اصولوں کے احترام پر زور دیتے رہیں گے۔

برطانوی وزیر خارجہ کا خط تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری سے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!