برطانیہ میں زیادتی کے واقعات میں ہوشربا اضافہ، پاکستانیوں پر بھی الزام
ویب ڈیسک
|
7 Jan 2025
برطانیہ میں گینگ ریپس کا عفریت بے قابو ! پاکستانیوں پر مشتمل بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والے گروپس کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔
برطانیہ کے متعدد سوشل تنظیموں نے بچوں کے ساتھ مسلسل بڑھتی زیادتی کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ، ایشیائی مردوں کے گروپس جن میں اکثریت پاکستانیوں پر مشتمل ہے مسلسل بچوں کو نشانہ بنا رہی ہیں اور مقامی افراد کے مطابق حکام اس سلسلے میں کوئی موثر قدم اٹھانے سے قاصر ہیں۔
مقامی ایکٹویسٹس کے مطابق ان گینگز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور صرف ایک ایک کاونٹی میں 1400 سے زائد بچیاں نشانہ بن چکی ہیں جو کہ انتہائی سنگین صورتحال کو ظاہر کرتی ہے۔
بعض رپورٹس کے مطابق پاکستانیوں کے ان گینگز میں زیادہ تر ایسے بھی ہیں جن میں 3 یا اس سے زیادہ بھائی اور کزنز مل کر گینگ چلاتے ہیں اور چھوٹے بچوں کو نشانہ بنانے کےلئے مل کر کام کرتے ہیں۔
اس صورتحال پر گزشتہ دنوں ایلون مسک نےبھی تشویش کا اظہار کرتےہوئے برطانوی حکومت کو سخت نالائق قرار دیا اور کہا تھا کہ برطانوی حکومت کو ڈر ہے کہ کہیں اس کوسفید نسل پرست نہ قرار دے دیا جائے اور اسی ڈر کی وجہ سےاس نے درندوں کو بچوں پر کھلا چھوڑا ہوا ہے۔
Comments
0 comment