بریانی میں مرغی کی ران نہ ہونے پر شادی ہال میدان جنگ بن گیا
شادی کی تقریب میں باراتیوں کا پارہ اس وقت ہائی ہوگیا جب انہوں نے محسوس کیا کہ بریانی میں مرغی کی ران موجود نہیں ہے۔
Webdesk
|
26 Jun 2024
نئی دہلی: بھارت کی ریاست اتر پردیش میں شادی کی تقریب میں کھانے کے دوران بریانی میں مرغی کی ران نہ ہونے پر باراتیوں میں جھگڑا ہوگیا۔
بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب میں باراتیوں کا پارہ اس وقت ہائی ہوگیا جب انہوں نے محسوس کیا کہ بریانی میں مرغی کی ران موجود نہیں ہے۔
بارتیوں میں سے بعض نے منتظمین سے بریانی میں مرغی کی ران کی عدم موجودگی کا اظہار کیا لیکن ہر بار ان سے مختلف بہانے کردیے گئے جس کے بعد بارتیوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔
بات تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا پنڈال (شادی ہال) میدان جنگ کی صورت پیش کرنے لگا جس کے بعد پولیس کو بلالیا گیا۔
پولیس نے معاملہ ختم کروایا لیکن دولہے نے شادی سے انکار کردی اور بارات واپس چلی گئی۔
Comments
0 comment