بشار الاسد کو زہر دے دیا گیا، اسپتال منتقل
ویب ڈیسک
|
3 Jan 2025
شام کے سابق صدر بشار الاسد کو روس میں زہر دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں مقیم بشار الاسد کو قتل کرنے کے لیے زہر دینے کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ انکشاف روس کی جاسوس ادارے کے اعلیٰ افسر نے کیا اور بتایا کہ زہر کی وجہ سے بشار الاسد کی اتوار کو طبیعت خراب ہوگئی تھی جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کی گیا۔
افسر نے دعویٰ کیا کہ 59 سالہ بشار الاسد کو شدید کھانسی اور دم گھٹنے سمیت گھبراہٹ کی شکایت پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اب اُن کی حالت قدرے بہتر ہے۔
برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسپتال میں شام کے معزول صدر کے کچھ ٹیسٹ بھی ہوئے جن میں زہر دینے کی تصدیق ہوئی ہے۔
اُدھر برطانوی ادارے کے اس دعوے پر روس کا کوئی بھی فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔
Comments
0 comment