بائیڈن نے پاکستانی نژاد امریکی شاعر کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

بائیڈن نے پاکستانی نژاد امریکی شاعر کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

امریکی صدر کی جانب سے ادب کے شعبے میں خدمات انجام دینے پر وارثی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا ہے۔
بائیڈن نے پاکستانی نژاد امریکی شاعر کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

Webdesk

|

2 Sep 2024

نیویارک: امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستانی نژاد  امریکی شاعر رئیس وارثی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے ادب کے شعبے میں خدمات انجام دینے پر وارثی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

رئیس وارثی اردو مرکز نیویارک کے صدر  اور گزشتہ 34 برس سے اردو کی عالمی سطح پر ترویج میں مصروف ہیں۔ انھوں نے اردو زبان کو اقوام متحدہ کی سرکاری زبانوں میں شامل کرنے کے لیے یو این میں پہلی اردو کانفرنس کا انعقاد بھی کیا تھا۔

پہلی اردو کانفرنس میں پاکستان اور بھارت کے سربراہوں اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی اردو کی اہمیت تسلیم کی تھی جس کے بعد اردو زبان کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔
اس سے قبل رئیس وارثی  کو وزارت برائے سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے فخر پاکستان کے ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
صدر جو بائیڈن کی جانب سے یہ میڈل نیویارک اسمبلی کی رکن جیسیکا گونزالز نے انھیں پیش کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!