چھپن چھپائی کھیل کے دوران فریزر میں چھپنے والے چار بچے دم گھٹنے سے جاں بحق

چھپن چھپائی کھیل کے دوران فریزر میں چھپنے والے چار بچے دم گھٹنے سے جاں بحق

بچوں نے اندر جاکر چھپنے کیلیے دروازہ بند کرلیا تھا، دو مردہ جبکہ دو تشویشناک حالت میں لے اور اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے
چھپن چھپائی کھیل کے دوران فریزر میں چھپنے والے چار بچے دم گھٹنے سے جاں بحق

ویب ڈیسک

|

18 Sep 2024

نمیبیا میں کھیل کے دوران فریزر میں چھپنے والے چار کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے منگل کو بتایا کہ شمال مشرقی نمیبیا میں چھپن چھپائی کھیلنے کے دوران ناکارہ فریزر میں چار بچے چھپے جو اندر پھنس گئے اور پھر چاروں وہیں پر ہلاک ہوگئے۔

زمبیزی کے علاقائی پولیس کمانڈر اینڈریاس شیلو نے اے ایف پی کو بتایا کہ بچوں کی عمریں تین سے 6 سال کے درمیان تھیں۔ جو فریزر میں اندر داخل ہوئے اور پھر اسے بند کرلیا، فریزر کے دروازے میں موجود ہک ایک جگہ پھنس گیا جسے صرف باہر سے کھولا جاسکتا تھا پھر اس دوران چاروں بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

صوبائی پولیس سربراہ نے کہا کہ دو بچے فریزر کے اندر ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر دو "مشکل ہوش میں پائے گئے لیکن جب وہ اسپتال پہنچے تو انہیں مردہ قرار دے دیا گیا"۔ بچوں میں سے ایک کی والدہ نے یہ لرزہ خیز انکشاف اس وقت کیا جب وہ اپنے بیٹے کی کال کا جواب نہ دینے کے بعد اسے ڈھونڈنے گئی تھی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!