16 hours ago
چین: شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال، متعدد ہلاک

Webdesk
|
29 Jun 2025
بیجنگ : چین کے جنوب مغربی علاقوں میں بارشوں نے شدید تباہی مچادی، چینی صوبہ گوئژو ایک بار پھر سیلاب سے متاثر ہوا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں شدید بارشوں کے بعد جنوب مغربی علاقے سیلاب کی زد میں ہیں۔
تین دریاؤں کے سنگم پر واقع رونگجیانگ کاونٹی جہاں 3 لاکھ سے زائد گھر موجود ہیں اس ہفتے ریکارڈ بارشوں کی وجہ سے وہاں 6 افراد ہلاک ہوئے اور وہاں اب بھی پانی کھڑا ہے اور 80 ہزار سے زائد افراد اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔
سائنسدانوں کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں اب بارشیں زیادہ اور شدید ہو رہی ہیں۔چینی حکام نے کہا کہ ڈیم ٹوٹنے کے واقعات بھی سامنے آرہے ہیں۔
چینی وزارتِ آبی وسائل نے بتایا کہ پچھلے 2 دنوں میں جنوبی چین کے 13 بڑے دریاوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
Comments
0 comment