چین نے بھارت پر قبضہ کر کے دو علاقے قائم کردیے
ویب ڈیسک
|
6 Jan 2025
چین نے بھارت کے کئی علاقوں پر قبضہ کرنے کے بعد دو کاؤنٹیز کے قیام کا اعلان کردیا۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین نے ہوتان پریفیکچر میں لداخ کے کچھ حصے شامل کر کے 2 نئی کاؤنٹیوں کے قیام کا اعلان کر دیا۔
چین نے یہ اعلان بھارت کے ساتھ پانچ سال سے تعطل کا شکار سرحدی مذاکرات شروع ہونے کے چند روز بعد کیا اور اس اعلان پر بھارتی حکومت تلملا اٹھی ہے۔
بھارت نے چین کے اعلان کے بعد بیجنگ کو ایک بار پھر مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھ کر بات چیت سے مسائل حل کرنے کیلیے مدعو کیا اور درخواست کی کہ اس طرح کے اقدامات سے گریز کیا جائے۔
ژنہوا خبررساں ادارے کے مطابق ’ہیآن کاؤنٹی اور ہیکانگ کاؤنٹی کا قیام چینی کمیونسٹ پارٹی اور ریاستی کونسل کی منظوری کے بعد کیا گیا‘ ہیان کی کاؤنٹی کا سیٹ ہونگلیوٹاؤن شپ ہے، جبکہ ہیکانگ کی کاؤنٹی کا سیٹ زیڈولا ٹاؤن شپ ہے۔
ژنہوا کے مطابق ان کاؤنٹیوں میں اکسائی چن کے علاقے کا ایک بڑا حصہ شامل ہے، جس پر بھارت چین پر غیر قانونی طور پر قبضے کا الزام لگاتا ہے۔
واضح رہے کہ 2020 میں لداخ میں سرحدی کشیدگی کے دوران دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان جھڑپوں میں کئی بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔
Comments
0 comment