دبئی، کمرے میں ساتھ رہنے والے لڑکے سے زیادتی کرنے والے دو پاکستانیوں کو قید کی سزا
Webdesk
|
1 Jul 2024
دبئی میں دو پاکستانیوں کو ہم وطن کے ساتھ زیادتی کا الزام ثابت ہونے پر قید کی سزا سنادی گئی ہے۔
دبئی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی کارکنوں نے اپنے ایک ساتھی کو رہائش گاہ میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور اُس پر تشدد بھی کیا۔
متاثرہ شخص نے تین فروری 2024 کو اپنے ساتھ پیش آئے واقعے پر پولیس میں رپورٹ درج کرائی جس کے بعد دونوں نامزد ملزمان کے خلاف تحقیقات شروع ہوئیں۔
ابتدائی تفتیش میں دونوں ملزمان نے اپنے گھناؤنے جرم کا اعتراف کیا اور جج کے روبرو پیش ہوکر بھی اعتراف جرم کیا۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دونوں پاکستانیوں کو تین سال قید اور ملک بدر کرنے کی سزا سنادی جس کے بعد دونوں کی سزا مکمل ہوتے ہی انہیں ملک بدر کردیا جائے گا اور پھر اُس کے بعد متحدہ عرب امارات میں دونوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔
تفتیشی رپورٹ کے مطابق دونوں ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت حملہ کیا ایک نے چاقو کے زور پر یرغمال بنایا تو دوسرے نے زیادتی کی اور پھر دونوں نے جنسی زیادتی کی۔
متاثرہ شخص کی چیخیں سُن کر کمرے میں رہنے والے دیگر ساتھی پہنچے تو حملہ آور فرار ہوگئے تاہم پولیس نے شناخت پر دونوں کو حراست میں لے لیا۔
Comments
0 comment