4 hours ago
ڈونلڈ ٹرمپ کا پینٹاگون کو بڑا حکم
Webdesk
|
12 Feb 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون کو کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی خریدنے کا حکم دے دیا ہے، اس اقدام کا مقصد امریکا میں کوئلے کی صنعت کو سہارا دینا ہے جبکہ یہ ایندھن مہنگا اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث سمجھا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جاری کیے گئے ایک صدارتی حکم نامے میں ٹرمپ نے محکمہ دفاع کو ہدایت دی کہ وہ کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کے ساتھ طویل المدتی معاہدے کرے اور کوئلے پر مبنی توانائی کے اثاثوں کو محفوظ رکھا جائے۔
رپورٹ کے مطابق وائٹ ہائوس میں کوئلے کی صنعت سے وابستہ افراد سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ کوئلہ گھروں کو گرم، فیکٹریوں کو چلانے اور امریکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ محکمہ توانائی شمالی کیرولائنا، اوہائیو، ویسٹ ورجینیا، کینٹکی اور ورجینیا میں واقع چھ کوئلہ بجلی گھروں کی بہتری کے لیے 175 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
Comments
0 comment