فضائی حدود کی بندش، عراقی حجاج کی واپسی سے متعلق بڑا فیصلہ

فضائی حدود کی بندش، عراقی حجاج کی واپسی سے متعلق بڑا فیصلہ

سعودی عرب میں موجود حجاج کو بحفاظت وطن لے جانے کے لیے بسوں کا انتظام کیا جارہا ہے
فضائی حدود کی بندش، عراقی حجاج کی واپسی سے متعلق بڑا فیصلہ

Webdesk

|

15 Jun 2025

بغداد: عراق کے حج مشن نے خطے کی غیرمعمولی صورتحال باعث عراقی حجاج کو بری راستے سے واپس لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق عراقی حج مشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ غیریقینی صورتحال کی وجہ سے عراقی فضائی حدود کی بندش کے بعد سعودی عرب میں موجود حجاج کو بحفاظت وطن لے جانے کے لیے بسوں کا انتظام کیا جارہا ہے تاکہ انہیں عرعر چیک پوسٹ کے ذریعے عراق واپس لایا جائے۔

مشن نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ حجاج کی بری راستے سے منتقلی کے عمل کو بہتر بنانے کیلیے متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہیں تاکہ انہیں آرام سے عراق لے جایا جاسکے۔

واضح رہے ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد بعض ممالک نے مسافروں کی سلامتی کے لیے فضائی حدود کو بند کردیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!