فلپائن میں بھارتی طالبہ کی سالگرہ کے دن مشتبہ موت

فلپائن میں بھارتی طالبہ کی سالگرہ کے دن مشتبہ موت

پٹن چیرو منڈل سے تعلق رکھنے والی 17 سالا بھارتی طالبہ سنگدا فلپائن میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔
فلپائن میں بھارتی طالبہ کی سالگرہ کے دن مشتبہ موت

Webdesk

|

17 Nov 2024

منیلا: بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی سے تعلق رکھنے والی ایک میڈیکل کی طالبہ فلپائن میں اپنی سالگرہ کے روز کمرے میں مردہ پائی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے  مطابق پٹن چیرو منڈل سے تعلق رکھنے والی 17 سالا بھارتی طالبہ سنگدا فلپائن میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔

مقتولہ کے دوستوں نے بتایا کہ کل رات دیر گئے ہم اسے مبارکباد دینے کے لیے اس کے کمرے میں پہنچے جہاں اس کی لاش موجود تھی۔

رپورٹس کے مطابق معاملے کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو فراہم کی گئی اور اس کے گھر والوں کو بھی مطلع کردیا گیا۔میڈیکل کی بھارتی طالبہ کی اچانک موت کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔

 مقتولہ کے گھر والوں کی جانب سے لاش کو بھارت بھجوانے درخواست کی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!