فرانس میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان

فرانس میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان

ایمانویل میکرون نے کہا کہ ایوان زیریں کے الیکشنز 30 جون کو ہوں گے، دوسرا راونڈ 7 جولائی کو ہوگا۔
فرانس میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان

Webdesk

|

10 Jun 2024

پیرس: یورپی الیکشنز میں دائیں بازو کی لیڈر کے ہاتھوں حکومتی اتحاد کی شکست پر فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں ایمانویل میکرون نے کہا کہ ایوان زیریں کے الیکشنز 30 جون کو ہوں گے، دوسرا راونڈ 7 جولائی کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ الیکشن کے نتائج نظر انداز نہیں کیے جا سکتے، یورپ میں دائیں بازو کی جماعتوں کا اثر بڑھ رہا ہے۔

یورپی الیکشنز میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی پارٹی کو بڑی کامیابی ملی ہے۔

یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں نیشنل ریلی پارٹی نے 32 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ صدر میکروں کی جماعت کو 15 فیصد اور سوشلسٹس کو 14 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق انتخابی مہم میں دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی پارٹی نے امیگریشن، جرائم اور معاشی بحران کو مرکزی اشو بنایا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!