افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ لاپتا

افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ لاپتا

طیارے میں ملاوی کے نائب صدر سالوس کلاس سمیت 10 افراد موجود ہیں۔
افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ لاپتا

Webdesk

|

10 Jun 2024

افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ اڑان بھرنے کے بعد لاپتہ ہوگیا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارے میں ملاوی کے نائب صدر سالوس کلاس سمیت 10 افراد موجود ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق  نائب صدر کو لے جانے والا طیارہ اڑان کیکچھ دیربعد ریڈار سے غائب ہوا، ایئرفورس کا طیارہ دارالحکومت لیلونگوے سے موزوزو جا رہا تھا۔

ملاوی کے صدر نے طیارے کو ڈھونڈنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔اس کے بعد ریسکیو حکام طیارے کی تلاش میں نکل پڑے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ملاوی کے صدر لازارس چکویرا نے بہاماس کے لیے طے شدہ فضائی سفر بھی منسوخ کردیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!