فوجی طیارہ گر کر تباہ، تمام اہلکار ہلاک

فوجی طیارہ گر کر تباہ، تمام اہلکار ہلاک

طیارے میں سوار تمام فوجی اور عملہ ہلاک
فوجی طیارہ گر کر تباہ، تمام اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک

|

26 Feb 2025

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے نزدیک ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں عملے سمیت تمام فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

 فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، یہ واقعہ منگل کو پیش آیا جب سوڈانی فوجی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ 

سوڈانی فوجی ذرائع نے طیارے میں سوار تمام اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ابھی تک حادثے میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کی اصل تعداد کے بارے میں کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ 

حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ طیارے کے گرنے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!