9 hours ago
غزہ جنگ بندی کے امکانات مزید روشن ہوگئے، معاہدے میں بڑی پیشرفت
ویب ڈیسک
|
15 Jan 2025
غزہ میں جاری جنگ بندی کے حوالے سے حماس نے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کی منظوری دے دی۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق حماس نے امریکا، قطر اور مصر کی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی منظوری دی جس پر تین مراحل میں عمل کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق دونوں فریقین نے غزہ میں جنگ بندی روکنے اور یرغمالیوں و بے گناہ قیدیوں کی رہائی پر بھی معاملات طے کرلیے اور حماس نے تحریری شکل میں معاہدہ نہ کرنے کی شرط بھی رکھی ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق دونوں فریقین معاہدے پر متفق ہوگئے جس کا باقاعدہ اعلاج جلد کیا جائے گا۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں حماس کی جانب سے اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزرا نے معاہدے کی توثیق کے لیے ممکنہ ووٹنگ کی تیاری کرلی ہے لیکن کابینہ کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment