7 hours ago
غزہ میں غذائی قلت کے سبب 66 بچوں کی موت
غزہ میں 36 میں سے صرف 17 اسپتال جزوی طور پر کام کر رہے ہیں

Webdesk
|
29 Jun 2025
غزہ: فلسطینی طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں غذائی قلت کے باعث 66 بچوں کی موت ہو چکی ہے۔
فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ان ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ "غزہ کی پٹی میں محاصرہ جاری رہنے، گزرگاہوں کی بندش اور خوراک کی قلت کے نتیجے میں بھوک اور غذائی قلت سے جاں بحق بچوں کی تعداد 66 ہو گئی ہے"۔
ایجنسی کے مطابق غزہ میں 36 میں سے صرف 17 اسپتال جزوی طور پر کام کر رہے ہیں جبکہ نہ شمالی غزہ میں اور نہ جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں کوئی اسپتال فعال ہے۔
اسی دوران، غزہ کے فلسطینیوں نے اسرائیلی بم باری میں شہید ہونے والے درجنوں افراد کی تدفین کے لیے خان یونس میں تقریبا 50 نئی قبریں تیار کرنا شروع کر دی ہیں۔
Comments
0 comment