غزہ میں مزید 55 فلسطینی اور 50 بچے شہید
ویب ڈیسک
|
4 Nov 2024
غزہ پر اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 55 فلسطینی شہیدہوگئے۔
اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں بچوں ، خواتین سمیت سب تک ریکارڈ کے حساب سے 43 ہزار 500 کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے بچوں کی فلاح و بہبود سے متعلق ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 50 سے زائد بچے شہید ہوئے ہیں۔
جس کے بعد شہید بچوں کی تعداد 16ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ سیکڑوں زخمی اور زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ میں پولیو مرکز پر اسٹن گرینیڈ سے حملہ کیا، جس میں 4 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی حملوں میں 43314 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، زخمی فلسطینیوں کی تعداد 1 لاکھ 2 ہزار 19 ہو چکی ہے۔
Comments
0 comment