غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیل کا حملہ، 200 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیل کا حملہ، 200 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیل کا غزہ سے چار مغوی بازیاب کروانے کا بھی دعوی
غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیل کا حملہ، 200 سے زائد فلسطینی شہید

ویب ڈیسک

|

8 Jun 2024

اسرائیل نے غزہ میں قائم پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 200 فلسطینی شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ میں قائم نصیرات کیمپ پر فضائی حملے کیے اور راکٹ داغے جس کے بعد وہاں پر قیامت صغری کے مناظر دیکھنے کو ملے۔

اسرائیلی فورسز کی کارروائی میں دوسو سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ 

فلسطینی صدر محمود عباس کا نصیرات کیمپ پراسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے پرسلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بُلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اُدھر اسرائیلی فوج نے غزہ سے 4 یرغمالیوں کوبازیاب کرانےکا دعوٰی بھی کیا ہے۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!