غزہ سے متعلق ٹرمپ کا متنازع ریئل اسٹیٹ منصوبہ

غزہ سے متعلق ٹرمپ کا متنازع ریئل اسٹیٹ منصوبہ

ٹرمپ کے منصوبے سے متعلق امریکی ایلچی نے کھل کر پالیسی بیان دے دیا
غزہ سے متعلق ٹرمپ کا متنازع ریئل اسٹیٹ منصوبہ

ویب ڈیسک

|

26 Feb 2025

امریکہ نے غزہ کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز کے سربراہی اجلاس کا اعلان کیا ہے، جس پر یورپ اور مشرق وسطیٰ کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔  

بلومبرگ کے مطابق، امریکن یہودی کمیٹی کی جانب سے حال ہی میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں امریکی ایلچی اسٹیو وِٹکوف نے شرکاء کو بتایا کہ امریکہ جلد ہی غزہ کے مستقبل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز کے ساتھ ایک سربراہی اجلاس منعقد کرے گا۔  

وِٹکوف نے کہا، "ہم جلد ہی مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے ڈویلپرز کے ساتھ ایک سربراہی اجلاس کریں گے، جن میں بہت سے عرب ڈویلپرز اور ماہرینِ منصوبہ بندی شامل ہوں گے۔"  

انہوں نے مزید کہا، "میرے خیال میں جب لوگ اس اجلاس سے سامنے آنے والے خیالات دیکھیں گے، تو وہ حیران رہ جائیں گے۔"  

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے غزہ کو ایک بیچ ریزورٹ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ پیش کیا تھا، جس کے تحت فلسطینی زمینوں کے مالکان کو زبردستی بے دخل کیا جائے گا۔ اس منصوبے پر عالمی سطح پر سخت تنقید کی گئی تھی، اور ناقدین نے اسے "نسلی صفائی" قرار دیا تھا۔  

امریکی ایلچی نے کہا کہ امریکہ فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل نہیں کر رہا، لیکن انہیں منتقل ہونا پڑے گا کیونکہ اگلے 10 سے 15 سالوں تک یہاں رہنا ان کے لیے غیر عملی ہوگا، کیونکہ ساحلی علاقے کی تعمیر نو میں وقت لگے گا۔  

انہوں نے مزید کہا، "بہت سے ممالک ہیں، جن سے ہم نے انسانی بنیادوں پر بات کی ہے، اور وہ غزہ کے لوگوں کے لیے ایک مستقل حل کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں۔"  

بین الاقوامی تنقید کے باوجود، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر قبضے کے متنازعہ منصوبے کو دہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ مل کر، غزہ کو ایک "بڑے رئیل اسٹیٹ سائٹ" میں تبدیل کرے گا۔  

ٹرمپ نے زور دے کر کہا کہ امریکہ "غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے"، کیونکہ اس علاقے کی عمارتیں اور بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکے ہیں اور یہ رہنے کے قابل نہیں رہا۔  

ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ غزہ پر امریکی کنٹرول یہ یقینی بنائے گا کہ حماس "اس علاقے میں واپس نہیں آئے گا"۔ انہوں نے یہ بھی تجویز پیش کی کہ بے دخل کیے گئے فلسطینیوں کو بہتر زندگی کے حالات کے ساتھ پڑوسی ممالک میں منتقل کرنے کے بعد، ان کی واپسی کی خواہش کم ہو جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!