16 hours ago
ہم فلسطین کی ریاست کو جلد تسلیم کر لیں گے، فرانسیسی صدر

Webdesk
|
15 Jun 2025
پیرس: فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں نے کہا ہے کہ نیویارک میں سعودی عرب کے ساتھ منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں ان کا ملک فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرے گا۔
عرب ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں ان سے سوال کیا گیا کہ کیا فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کی کوئی شرائط ہیں تو انہوں نے کہا کہ کوئی شرائط نہیں۔
ریاست کو ایک طریقہ کار کے تحت تسلیم کیا جائے گا جس میں غزہ کی جنگ کو بند کرنا، انسانی امداد کو بحال کرنا، اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کروانا اور حماس کو غیر مسلح کرنا شامل ہے۔
یہ ایک پیکج ہے۔ایمانویل میکخواں نے عندیہ دیا کہ سعودی عرب اور فرانس نے آئندہ ہفتے نیویارک میں مشترکہ صدارت میں منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی کانفرنس کو ملتوی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ان کے مطابق موجودہ صورتحال میں فلسطینی صدر محمود عباس کے لیے نیویارک آنا مشکل ہے۔
Comments
0 comment