حسینہ واجد کی حکومت گرانے کے الزام پر امریکا کی وضاحت

حسینہ واجد کی حکومت گرانے کے الزام پر امریکا کی وضاحت

امریکا کا حکومت گرانے سے کوئی تعلق نہیں ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس
حسینہ واجد کی حکومت گرانے کے الزام پر امریکا کی وضاحت

ویب ڈیسک

|

13 Aug 2024

امریکا نے بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے حکومتی گرانے کے دعوے گرانے پر ردعمل جاری کردیا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرین جین پیئر نے انتہائی اہم پریس بریفنگ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں ہے اور حکومت جانے کا فیصلہ خالصتا عوامی ردعمل تھا۔

انہوں نے کہا کہ بنگلا دیشی عوام کو اپنی حکومت کے مستقبل کا تعین کرنا چاہیے اور امریکا کسی بھی ملک کے عوام کی اکثریتی رائے کے ساتھ کھڑا ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ بنگلادیش میں حکومت مخالف طلبا تحریک اور اس کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد کے خاتمے میں امریکا کے کردار سے متعلق افواہیں بے بنیاد اور مکمل جھوٹ ہیں۔

واضح رہے کہ 76 سالہ حسینہ واجد نے اپنی حکومت کے خاتمے کا الزام امریکا پر عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے ہوائی اڈے کے لیے جزیرہ نہ دینے کی پاداش میں امریکا نے اقتدار سے ہٹوایا۔ قبل ازیں حسینہ واجد کے بیٹے اور سابق حکومتی مشیر سجیب واجد جوائے نے الزام لگایا تھا کہ ایک غیر ملکی فورس ان کی والدہ کی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کی حمایت کر رہی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!