غزہ میں اسرائیلی بربریت کے دو ماہ مکمل، 17 ہزار سے زائد فلسطینی شہید
ویب ڈیسک
|
7 Dec 2023
فلسطین کی مزاحمت کار تنظیم حماس کی جانب سے آپریشن فلڈ الاقصیٰ کے بعد سے غزہ سمیت فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بربریت کو دو ماہ بیت گئے۔
اسرائیلی فورسز نے فضائی اور زمینی کارروائیوں سمیت انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کیں جن پر عالمی ادارے، اقوام متحدہ کو صرف اپیلیں کرتے ہوئے دیکھا گیا تاہم کوئی عملی اقدامات نظر نہیں آئے۔
اسرائیلی فورسز نے دو ماہ کے دوران بدترین بمباری اور زمینی کارروائیوں میں 17 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا جن میں 7 ہزار سے زائد معصوم بچے بھی شامل ہیں۔
غزہ کے علاوہ خان یونس اور رملہ سمیت جنوبی پٹی میں بھی اسرائیلی فوج نے بدترین بربریت مچائی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےد وران الجزیرہ اور بی بی سے وابستہ صحافیوں کے گھروں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں اُن کے خاندان کے 30 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
Comments
0 comment