جعفر ایکسپریس حملہ، اقوام متحدہ کا ردعمل سامنے آگیا

جعفر ایکسپریس حملہ، اقوام متحدہ کا ردعمل سامنے آگیا

سیکریٹری جنرل کی جانب سے واقعے سے متعلق اعلامیہ جاری
جعفر ایکسپریس حملہ، اقوام متحدہ کا ردعمل سامنے آگیا

ویب ڈیسک

|

12 Mar 2025

جعفر ایکسپریس پر حملے اور مسافروں کو یرغمال بنائے جانے کے بعد اقوام متحدہ کی جانب سے بھی بیان جاری کردیا گیا۔

جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی اقوام متحدہ کی طرف سے مذمت کی گئی ہے۔

اعلامیے میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ ہم یرغمال بنائے جانے کے ہر عمل کی مذمت کرتے ہیں، صورتحال پر نظر رکھی جارہی ہے ۔ 

واضح رہے کہ بولان کی 8 نمبر سرنگ میں مسلح افراد نے گزشتہ روز جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے 500 مسافروں کو یرغمال بنایا ہو ہے۔

واقعے کے بعد سے سیکیورٹی فورسز کا زمینی اور فضائی آپریشن گزشتہ 24 گھنٹوں سے جاری ہے اور اس دوران 190 مسافروں کو بازیاب کروایا گیا ہے جبکہ 30 دہشت گرد کلیئرنس آپریشن میں ہلاک کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!