13 hours ago
جنگلات میں آتشزدگی کے بعد لاس اینجلس بھی غزہ جیسا لگنے لگا
Webdesk
|
10 Jan 2025
امریکی ریاست لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی ہے۔
جنگلات میں لگنے والی آگ تیزی سے پھیلی اور اُس نے سیکڑوں گھروں کو جلا کر راکھ کردیا جبکہ ہالی ووڈ کا تاریخی آئیکون اور اداکاروں کے گھر بھی جلکر راکھ ہوگئے ہیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ تیز ہوا چلنے کی وجہ سے آگ پھیل رہی ہے اور اس کو بجھانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
آگ کی شدت کی وجہ سے اب تک جانی نقصان کا اندازہ نہیں ہوسکا جبکہ جہاز اور ہیلی کاپٹر سے بھی اسے بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے اور مقامی حکومت سے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
آگ کی ہولناکی اور تباہی کی تصاویر جب سوشل میڈیا پر شیئر ہوئیں تو صارفین بے ساختہ کہہ اٹھے کہ اسرائیل کی حمایت کرنے والے امریکا کی اہم ریاست بھی اب جبالیہ کیمپ اور غزہ جیسی تباہی کا منظر پیش کررہی ہے۔
کچھ صارفین نے اس آگ کو اللہ کی پکڑ قرار دیا اور کہا کہ امریکا کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے فلسطین تباہی کے دہانے پر پہنچا جبکہ بچوں، خواتین سمیت 46 ہزار فلسطینی شہید بھی ہوئے ہیں۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصاویر میں آگ کی ہولناکی اور تباہی سے بہت سارے خیالات لوگوں کے ذہنوں میں آرہے ہیں۔ اس حوالے سے آپ کا کیا کہنا ہے؟
کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں
Comments
0 comment