جنوبی کوریا کے صدر کا ملک میں مارشل لا کا اعلان

جنوبی کوریا کے صدر کا ملک میں مارشل لا کا اعلان

جنوبی کوریا کے صدر نے مارشل لا کا اعلان ٹی وی پر عوام سے خطاب کے دوران کیا۔
جنوبی کوریا کے صدر کا  ملک میں مارشل لا کا اعلان

Webdesk

|

3 Dec 2024

جنوبی کوریا میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا، صدر نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرکے مارشل لا کا اعلان کردیا۔

خبرایجنسی کے مطابق صدر نے مارشل لا کے اعلان کے ساتھ اپوزیشن پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام عائد کیا اور کہا کہ مارشل لا کے ذریعے ایک آزاد اور جمہوری ملک کو دوبارہ تعمیر کریں گے۔

جنوبی کوریا کے صدر نے مارشل لا کا اعلان ٹی وی پر عوام سے خطاب کے دوران کیا۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے کہا کہ اپوزیشن کی ریاست مخالف سرگرمیوں کے باعث مارشل لا نافذ کیا گیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ شمالی کوریاکی طرف جھکائو رکھنے والی اپوزیشن پارلیمنٹ پر قابض تھی۔

جنوبی کوریا کے صدر نے پارلیمنٹ میں اکثریت رکھنے والی اپوزیشن جماعت  ڈیموکریٹک پارٹی کے حالیہ اقدامات کو اس فیصلے کا محرک قرار دیا جس نے حکومتی بجٹ کو مسترد کر دیا تھا اور ملک کے چند اعلی پراسیکیوٹرز کے مواخذے کی تحریک پیش کی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!