جنوبی کوریا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 179 ہلاک، متعدد زخمی

جنوبی کوریا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 179 ہلاک، متعدد زخمی

ابتدائی رپورٹ میں لینڈنگ گیئر کی خرابی کے باعث حادثہ رونما ہوا۔
جنوبی کوریا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 179 ہلاک، متعدد زخمی

Webdesk

|

29 Dec 2024

جنوبی کوریا کے موان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران مسافر طیارہ خوفناک حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے باعث  179 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیارے کو حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث پیش آیا۔ طیارہ رن وے سے اتر کر اطراف میں لگی باڑ سے ٹکرا گیا، جس سے طیارے میں شعلے بھڑک اُٹھے۔

طیارے میں 175 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے۔رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار مسافر طیارہ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک سے واپس آرہا تھا۔

حادثے کے بعد کچھ افراد کو زندہ نکالنے کی بھی اطلاعات ہیں، جبکہ ایمرجنسی عملے نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے طیارے میں بھڑکنے والی آگ پر قابو پا لیا، جبکہ حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں

ایوی ایشن حکام اور ماہرین نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ابتدائی رپورٹ میں لینڈنگ گیئر کی خرابی کے باعث حادثہ رونما ہوا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!