جاپان میں ہیٹ اسٹروک سے متعدد ہلاک
گزشتہ ہفتے شیزوکا شہر میں پارہ 40 ڈگری تک پہنچ گیا تھا جبکہ پیر کو ٹوکیو میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس ریکارڈ کیا گیا تھا۔
Webdesk
|
10 Jul 2024
ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہیٹ اسٹروک سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے شیزوکا شہر میں پارہ 40 ڈگری تک پہنچ گیا تھا جبکہ پیر کو ٹوکیو میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس ریکارڈ کیا گیا تھا۔
جاپان میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ کو انتہائی گرم موسم قرار دیا جاتا ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے حکام نے ملک کے بیشتر حصوں میں ہیٹ اسٹروک الرٹ جاری کیا ہوا تھا۔
اس دوران شہریوں سے باہر نکلنے سے گریز اور اے سی استعمال کرنے کی تاکید کی گئی تھی۔ بزرگ افراد کی آبادی کے لحاظ سے دنیا میں جاپان کا دوسرا نمبر ہے۔
Comments
0 comment