جو بائیڈن کی بیٹی کا شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ

جو بائیڈن کی بیٹی کا شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ

44 سالہ ایشلی بائیڈن نے شوہر سے علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے
جو بائیڈن کی بیٹی کا شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ

Webdesk

|

15 Aug 2025

واشنگٹن : سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی بیٹی نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق 44 سالہ ایشلی بائیڈن نے شوہر سے علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ ایشلی بائیڈن نے شادی کے 13 سال بعد پلاسٹک سرجن ڈاکٹر ہوورڈ کرین سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایشلی بائیڈن رواں ہفتے کے آغاز میں فلاڈیلفیا کی فیملی کورٹ میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی ہے جس میں شادی کی ناکامی کا ذکر کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشلی بائیڈن نے عدالتی کارروائی سے کچھ دیر پہلے سوشل میڈیا پر ایک مرد اور خاتون کی ہاتھ پکڑے تصویر پوسٹ کی تھی جس میں ان کا اشارہ تھا کہ یہ ان کے خاوند اور گرل گرینڈ کی تصویر ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایشلی بائیڈن نے کچھ دیر بعد یہ اسٹوری اپنے سوشل میڈیا اکانٹ سے ہٹادی تھی۔ ایشلی بائیڈن کی سوشل میڈیا اسٹوری اور طلاق کے لیے دائر درخواست کے حوالے سے ڈاکٹر ہوورڈ کرین سے مقف لینے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے انکار کردیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!