جیفری ایپسٹین نے خودکشی نہیں اپنا گلا خود دبایا، نیا انکشاف

جیفری ایپسٹین نے خودکشی نہیں اپنا گلا خود دبایا، نیا انکشاف

ڈاکٹر کے بیان نے ایک ہنگامہ برپا کردیا ہے
جیفری ایپسٹین نے خودکشی نہیں اپنا گلا خود دبایا، نیا انکشاف

ویب ڈیسک

|

14 Feb 2026

کمسن لڑکیوں سے جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ کے مقدمات میں گرفتار امریکی سرمایہ کار جیفری ایپسٹین کی موت کے حوالے سے ایک بار پھر نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ ایک ڈاکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایپسٹین کی موت خودکشی نہیں بلکہ ممکنہ طور پر گلا دبانے کے باعث ہوئی۔

ایپسٹین اگست 2019 میں امریکی شہر نیویارک کی وفاقی جیل میں مردہ پائے گئے تھے۔ اس وقت حکام نے تحقیقات کے بعد ان کی موت کو خودکشی قرار دیا تھا، تاہم اس فیصلے پر ابتدا ہی سے سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں۔ حالیہ بیان کے بعد یہ معاملہ دوبارہ توجہ حاصل کر رہا ہے۔

دریں اثنا، ایپسٹین سے مبینہ روابط کی خبروں کے بعد عالمی بندرگاہوں کی کمپنی ڈی پی ورلڈ کے سربراہ سلطان احمد بن سلیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بعض دستاویزات میں یہ ذکر سامنے آیا ہے کہ ایپسٹین نے ایک ویڈیو موصول ہونے پر ان کا شکریہ ادا کیا تھا، جس کے بعد معاملہ مزید حساس ہو گیا۔

ادھر امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے حالیہ عرصے میں جاری کی گئی فائلوں میں ایپسٹین کے خلاف سنگین الزامات اور اس سے جڑے ممکنہ بااثر افراد سے متعلق تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں، جس کے باعث یہ کیس دوبارہ عالمی سطح پر زیرِ بحث آ گیا ہے۔

حکام کی جانب سے ان نئے دعوؤں پر فی الحال کوئی حتمی ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم مبصرین کے مطابق اس پیش رفت سے کیس کے کئی پہلو دوبارہ کھل سکتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!