11 hours ago
کابل میں زوردار دھماکا، خلیل الرحمان حقانی جاں بحق
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبد المتین قانع نے تصدیق کی ہے
Webdesk
|
11 Dec 2024
کابل: افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے زوردار دھماکے کے نتیجے میں حقانی نیٹ ورک کے سینئر رہنما اور افغان وزیر برائے مہجرین خلیل الرحمان حقانی جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبد المتین قانع نے تصدیق کی ہے ، دھماکا وزارت مہاجرین کی عمارت کے اندر ہوا جس میں خلیل الرحمان حقانی سمیت متعدد افراد ہلاک ہوئے۔
خلیل الرحمان حقانی افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے چچا اور حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کے بھائی تھے، جلال الدین حقانی کے بیٹے انس حقانی نے بھی خلیل الرحمان حقانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
واضح رہے کہ 2021میں افغان طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد خلیل الرحمان حقانی کو وزیر مقرر کیا گیا تھا۔
Comments
0 comment