کویت نے خطے میں کشیدگی کے باعث 90 ایمرجنسی شیلٹرز تیار کرلیے

کویت نے خطے میں کشیدگی کے باعث 90 ایمرجنسی شیلٹرز تیار کرلیے

یہ اقدام طلبا کے تحفظ اور تعلیمی عمل کے تسلسل کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
کویت نے خطے میں کشیدگی کے باعث 90 ایمرجنسی شیلٹرز تیار کرلیے

Webdesk

|

16 Jun 2025

کویت سٹی: کویت کی وزارت تعلیم نے خطے میں بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی کے سبب مختلف مقامات پر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے 90 ایمرجنسی شیلٹرز تیار کیے ہیں۔

کویتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کویتی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام طلبا کے تحفظ اور تعلیمی عمل کے تسلسل کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

وزارت نے بیان میں کہا روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ اداروں اور حکام کے ساتھ مل کر روازنہ صورتحا ل کی مانیٹرنگ کی جار ہی ہے تاکہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

کویتی وزارت تعلیم نے جو 90 شیلٹرز تیار کیے ہیں شہری دفاع کی ٹیمیں ان کا باقاعدہ معائنہ کرتی ہیں تاکہ کسی بھی کمی کو فوری طورپر پورا کیا جاسکے۔

وزارت نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے لیے ریپیڈ ایکشن فورس کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں امتحانات کے دوران طلبا کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔

وزارت نے یقین دلایا کہ بارویں جماعت کے دوسرے سمسٹر کے امتحانات جاری رہیں گے اور شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!