کئی ممالک میں سال 2024 کا آغاز

کئی ممالک میں سال 2024 کا آغاز

نیوزی لینڈ، آسٹریلیا میں سال 2024 کی آمد پر شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا
کئی ممالک میں سال 2024 کا آغاز

ویب ڈیسک

|

31 Dec 2023

نیوزی لینڈ، آسٹریلیا میں سال 2024 کا آغاز ہوگءا، رات 12 بجتے ہی آسمان آتشبازی سے جگمگا اٹھا جبکہ ہزاروں لوگوں نے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔

دنیا بھر میں آج مختلف اوقات میں سال نو کا آغاز ہوگیا،سب سے پہلے یہ مرحلہ نیوزی لینڈ میں آیا۔

نیوزی لینڈ میں شاندار آتش بازی سے سال نو کا استقبال کیا گیا۔ آکلینڈ کے معروف مقامات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔ 

سال نو کی آمد کے حوالے سے موسیقی اور رنگا رنگ تقاریب منعقد کی گئیں۔اسکائی ٹاور پر سال نو منانے والوں کا جم غفیر موجود تھا۔

 سب نے مل کر الٹی گنتی گنی اور رات 12 بجتے ہی تاریخ تبدیل ہوئی اسکائی ٹاور جگمگا اٹھا جبکہ اس موقع پر شاندار آتش بازی کی گئی۔

نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا میں سال نو کا آغاز ہوا، اس موقع پر سڈنی ہاربر پر شاندار آتش بازی کی گئی۔ 

پھر لندن، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر، ہانگ کانگ کے وکٹوریا ہاربر، تھائی لینڈ کے شاپنگ سینٹر آئیکون سیام سمیت درجنوں مقامات پر سال نو کا آغاز ہوا۔

متحدہ عرب امارات، مراکش اور پاکستان سمیت کئی اسلامی ممالک نے سال نو کی تقریبات کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجاً منسوخ کردیں۔

سب سے پہلے 2024 کا آغاز وسطی بحرالکاہل کے جزائر ٹونگا اور کیریباتی میں ہوا لیکن آبادیاں نہ ہونے کیوجہ سے یہاں تقریبات کا انعقاد نہیں ک

یا جاتا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!