14 hours ago
کینیدا کے ممکنہ وزیراعظم اسرائیل نواز نکلے، کھل کر حمایت اعلان
ویب ڈیسک
|
10 Jan 2025
کینیڈا کے ممکنہ اگلے وزیر اعظم پیئر پولیئور نے اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی کھل کر حمایت کی ہے۔
ایک ویڈیو میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ آیا وہ اسرائیل کے ایران پر حملے کی حمایت کریں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ "یہ یہودی ریاست کی طرف سے انسانیت کے لیے ایک تحفہ ہوگا۔"
پیر کے روز، جسٹن ٹروڈو نے پارٹی اور عوامی حمایت کھونے کے لبرل پارٹی کی قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تاہم وہ اگلے وزیراعظم کے انتخاب تک نگراں کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔
پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران، ٹروڈو نے ایک بائیں بازو کے اپوزیشن رہنما کو "دوغلا، جعلی اور دھوکے باز" اور "مفاد پرست" قرار دیتے ہوئے تنقید کی جس پر اپوزیشن لیڈر نے زور دار آواز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’میں یہیں ہوں، بھائی!‘‘۔
واضح رہے کہ 45 سالہ پیئر پولیئور کنزرویٹو پارٹی کے رہنما ہیں اور وہ اپنی سخت اور جارحانہ سیاست کے لیے مشہور ہیں۔
Comments
0 comment