2 hours ago
کینیڈا کے اسکول میں خاتون کا حملہ، فائرنگ سے 10 ہلاک
ویب ڈیسک
|
11 Feb 2026
کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے علاقے ٹمبلر رج میں واقع ایک ہائی اسکول میں پیش آنے والے فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں مبینہ خاتون حملہ آور سمیت کم از کم 10 افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسلح شخص نے اسکول کے اندر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں متعدد طلبہ اور عملے کے افراد نشانہ بنے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جبکہ ایک زخمی شخص اسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔
حکام کے مطابق دو مزید افراد قریبی رہائش گاہ سے مردہ حالت میں پائے گئے، اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کا تعلق بھی اسی واقعے سے ہو سکتا ہے۔
شدید زخمی ہونے والے دو افراد کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے بڑے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ دیگر زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آور ممکنہ طور پر ایک خاتون تھی، جس نے فائرنگ کے بعد مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تاہم واقعے کی اصل وجوہات اور محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی سخت کر دی ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں کو نفسیاتی اور طبی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
Comments
0 comment