لیبیا میں غیر ملکی تارکین کی کشتی الٹ، درجنوں لاپتہ

لیبیا میں غیر ملکی تارکین کی کشتی الٹ، درجنوں لاپتہ

کشتی میں 86 افراد سوار تھے، 25 کو بچالیاگیا، 67 تاحال لاپتہ
لیبیا میں غیر ملکی تارکین کی کشتی الٹ، درجنوں لاپتہ

ویب ڈیسک

|

17 Dec 2023

لیبیا میں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، کشتی میں سوار 86 میں سے 61 تارکین وطن لاپتا ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق لاپتا افراد کو ہلاک قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ ڈوبنے والے 25 افراد کو بچالیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بچائے گئے افراد کو حراستی مرکز منتقل کرکے طبی امداد دی گئی۔

تارکین وطن سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار افراد کا تعلق نائیجیریا، گیمبیا اور دیگر افریقی ملکوں سے تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق کشتی میں سوار افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں، کشتی لیبیا کے شمال مغربی ساحل سے روانہ ہوئی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!