2 hours ago
ملائیشیا کا عالمی صمود فلوٹیلا میں براہِ راست شرکت کا اعلان
Webdesk
|
14 Jan 2026
کوالالمپور: ملائیشیا کے وزیرِاعظم انور ابراہیم کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ ان کی حکومت غزہ کے لیے روانہ ہونے والے عالمی انسانی امدادی مشن گلوبل صمود فلوٹیلا 2.0 میں براہِ راست شرکت کرے گی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملائیشیا کے وزیرِاعظم انور ابراہیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ مشن 80 سے زائد ممالک کی شمولیت سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
ملائیشیا کی براہِ راست شرکت فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع اور انسانی انصاف کے قیام کے لیے عالمی اخلاقی جدوجہد کا تسلسل ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرحد، نسل یا مذہب سے بالاتر ہو کر انسانی حقوق اور انصاف کے لیے آواز اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ملائیشیا کے وزیرِاعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملائیشیا فلسطینی عوام کی مدد اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گا کیونکہ ایک باوقار اور آزاد فلسطین کے قیام کے لیے انصاف میں مزید تاخیر نہیں کی جا سکتی۔
Comments
0 comment